سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹرکو اہل خانہ سمیت لوٹ لیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کے علاقے راول ٹائون میں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور ان کے اہل خانہ کو لوٹ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسد مروت نے تھانہ شہزاد ٹائون میں مقدمے کی درخواست دی ہے۔ در خواست میں کہا گیا ہے کہ اسد مروت اپنے بھائی اور اہلخانہ کے ہمراہ راول ٹائون پہنچے تو موٹرسائیکل ملزمان نے روکا اور6لاکھ روپے، موبائل فون اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔