راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے (آج)منگل کو وکلا رہنماوں کی ملاقات کے دن پر پی ٹی آئی نے 6 وکلا کی فہرست اڈیالا جیل راولپنڈی کے حکام کو بھیج دی۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں، جبکہ بیرسٹرسلمان صفدر، نعیم پنجوتھا، نیاز اللہ نیازی اور ظہیر عباس کینام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ وکلا رہنما کل بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچیں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے منگل فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے۔ ان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان بھی اڈیالا جیل آئیں گی۔ بشری بی بی کی فیملی بھی ملاقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچے گی۔پنجاب میںپیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے کا مشن ، صدر رہنمائوں سے ملیں گے ، گورنر ہائوس میں رہائش کی تیاریاں مکمل