اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کی حالت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ نے وضاحت پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا، جیسا کہ کچھ افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ سینیٹر صدیقی سانس کی تکلیف کیباعث اسلام آباد کے ایک مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں زیر علاج ہیں، اور ان کی حالت مستحکم ہے