تینوں خوارج برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
راولپنڈی(آئی این پی)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب آپریشن کیا جس کے دوران 3 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں خوارج خواتین کا برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ وہ دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے