شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘6 خوارج ہلاک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 6 خوارج جہنم واصل کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے غلام خان کلے کے علاقے میں میں انٹیلی جنس کی بنیاد خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 6 خوارج مارے گئے، دہشگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔