ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست مسترد ‘پاکستان منی بجٹ لائے(آ ئی ایم ایف)

ورچوئل بات چیت کے دوران درخواست مسترد کی گئی‘آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے ‘ 60 ارب روپے کے ایف بی آر انفورسمنٹ کیلئے آرڈیننس بھی لایا جا سکتا ہے
ایف بی آر کوچار ماہ میں188 ارب80کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا‘شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے‘ وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر سے پرفارمنس رپورٹ طلب کر لی 
 اسلام آباد(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف)ٹیکس اہداف میں ناکامی کے باعث نے شارٹ فال پورا کرنے کیلئے پا کستان سے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کر دیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی، شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 5 سو ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے جبکہ 60 ارب روپے کے ایف بی آر انفورسمنٹ کیلئے آرڈیننس بھی لایا جا سکتا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین ایف بی آر سے پرفارمنس رپورٹ طلب کر لی۔