قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر خرم شہزاد دورۂ بنگلا دیش کے لیے ڈھاکا روانہ ہو گئے۔
بابر اعظم اور خرم شہزاد، پشاور زلمی کا حصہ ہونے کی وجہ سے دو روز قبل اسکواڈ کے ہمراہ بنگلہ دیش نہیں گئے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ رات پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی، اور اب آج رات گئے ڈھاکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ، پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسٹاف کے چند ارکان بھی ڈھاکا روانہ ہوئے ہیں، جہاں ٹیم آج اپنا پہلا تربیتی سیشن کرے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 مئی سے شروع ہوگا۔