سعودی عرب میں جمعے تک اکثر علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی، سیلاب اور تیز ہواؤں کا خدشہ

سعودی عرب میں جمعے تک اکثر علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی، سیلاب اور تیز ہواؤں کا خدشہ

سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعے تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مرکز کے مطابق، عسیر، جازان، الباحہ، مکہ مکرمہ، ریاض، قصیم، حائل، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، الشرقیہ اور حدود الشمالیہ میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران سیلابی صورتحال، ژالہ باری، تیز ہوائیں چلنے اور ساحلی مقامات پر اونچی لہریں بھی دیکھنے میں آ سکتی ہیں۔ شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ موسمی انتباہات اور رپورٹس پر عمل کریں، اور سوشل میڈیا، ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشنز کو فالو کریں۔ اس کے علاوہ، قومی مرکز نے بدھ تک حدود الشمالیہ کے علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔