امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز کے قریب جانے سے روک دیا گیا:ایرانی فوج

امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز کے قریب جانے سے روک دیا گیا:ایرانی فوج

ترجمان ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ تمام تجارتی بحری جہاز اور آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز میں ہمارے ساتھ رابطے کے بغیر نقل و حرکت نہ کریں، اور امریکی بحریہ کو بھی آبنائے ہرمز کے قریب جانے سے منع کیا ہے۔

ایرانی افواج کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کو مکمل طور پر یقینی بنا رہے ہیں۔ایرانی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج سے رابطے میں رہ کر کی جائے اور کسی بھی سطح کے خطرے کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ ایران کے کسی بھی حصے میں کسی بھی قسم کے خطرے کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی جارحانہ اقدامات موجودہ صورتحال کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں اور خلیج میں جہازوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ 
دوسری جانب، امریکی صدر ٹرمپ نے آج سے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں کو نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا 'پروجیکٹ فریڈم' کا آغاز مشرق وسطیٰ کے وقت کے مطابق آج صبح سے کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مثبت بات چیت کر رہا ہے اور غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو ہرمز سے محفوظ راستہ فراہم کرے گا۔