چوہنگ پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس ایچ او چوہنگ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش ارشد بھٹی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو 380 گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ ایس پی صدر کے مطابق ملزم آن لائن ذرائع کے ذریعے منشیات منگوا کر پوش علاقوں میں نوجوان نسل کو فروخت کرتا تھا، جس کا اس نے اعتراف بھی کر لیا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔قائم مقام ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او چوہنگ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔