چوہنگ :منشیات فروش گرفتا ر

لاہور(کرائم رپورٹر ) چوہنگ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ترجمان کے مطابق چوہنگ پولیس نے دوران پٹرولنگ مشہور منشیات فروش ارشد بھٹی کو گرفتار کر کے اس سے 1 کلو 380 گرام سے زا ئد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے بذریعہ آن لآ ئن منشیات منگوا کر پوش علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔