غیر قانونی امیگریشن اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا حکم انسانی سمگلرکسی رعایت کے مستحق نہیں:محسن نقوی

 پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی سخت سکریننگ کی جائے:وزیرداخلہ کی اجلاس میں ہدایت
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے  انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے افسران کو غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے، پیشہ ور بھکاری مافیا اور پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے، ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی سخت سکریننگ کی جائے