چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے شائقینِ کرکٹ کو دل سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہر کے عوام نے ایک بار پھر اپنی محبت اور جذبہِ کرکٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ قذافی سٹیڈیم میں دیکھنے کو ملا کہ شائقین کا جوش و خروش اور نظم و ضبط قابلِ تعریف تھا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ لاہور کے لوگ کھیل سے بھرپور محبت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تماشائیوں نے نہ صرف میچ کا بھرپور لطف اٹھایا بلکہ دونوں ٹیموں کو کھلے دل سے داد بھی دی، جو کہ کھیل کی اصل روح کی عکاسی کرتا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں نے ثابت کیا ہے کہ ان کا کرکٹ سے گہرا تعلق اور محبت ہے، اور زندہ دلانِ لاہور کی یہ محبت دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس جذبے کو پاکستان کرکٹ کے لیے انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔