مریم نواز بھی موجودتھیں،نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی میں بہتری بارے مختلف تجاویز دیں
مری (آئی این پی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات، پارٹی امور اور وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔ نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں ۔