کویت میں ایرانی حملے میں مزید 2 امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر

کویت میں ایرانی حملے میں مزید 2 امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے مزید دو امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔

اتوار کو کویت میں ایک امریکی فوجی تنصیب پر حملے میں مجموعی طور پر چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔پانچویں ہلاک فوجی: میجر جیفری اوبرائن، 2012 میں امریکی فوج میں شامل، ریاست آئیووا کے ڈیلاس کاؤنٹی کے رہائشی، 2019 میں کویت میں تعینات۔چھٹے ہلاک فوجی: 54 سالہ روبڑٹ مرزان، ریاست کیلیفورنیا سے تعلق، تصویر ابھی جاری نہیں کی گئی۔اس سے قبل ابتدائی دنوں میں ہلاک ہونے والے چار فوجیوں کی شناخت پہلے ہی ظاہر کی جا چکی تھی۔