ایرانی ڈرون حملے: کویت میں اہم تنصیبات کو نشانہ، شوائخ آئل سیکٹر میں آگ بھڑک اٹھی

ایرانی ڈرون حملے: کویت میں اہم تنصیبات کو نشانہ، شوائخ آئل سیکٹر میں آگ بھڑک اٹھی

ایرانی ڈرون حملوں کے بعد کویت میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جبکہ دو پاور پلانٹس اور ایک سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ روسی میڈیا نے وزارتِ مالیات کے دفتر کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے، جبکہ ایران کی جانب سے کویت کی ایک گیس فیلڈ پر حملے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب ایران نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کا دائرہ بڑھانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جارحیت میں اضافہ کیا گیا تو پورا خطہ امریکہ کے لیے “دوزخ” میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

ادھر ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن کے نتیجے میں کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ایک اور واقعے میں ایران میں گرنے والے ایک جہاز کے پائلٹ کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ امریکہ نے ریسکیو میں ناکامی کے بعد اپنے ہی پائلٹ کو ہلاک کرنے کے لیے بمباری کی۔