ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ اسپین کا موقف واضح ہے کہ جنگ نہیں ہونی چاہیے اور اسپین اس تباہی کے خلاف ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سانچیز نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ نہ تو منصفانہ عالمی نظام کو فروغ دے گی اور نہ ہی عوام کی تنخواہوں یا معیار زندگی میں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عراق جنگ نے دنیا کو مزید غیر محفوظ بنایا تھا۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اس جنگ سے نہ تو عوامی خدمات بہتر ہوں گی اور نہ ہی ماحول زیادہ صحت مند بنایا جا سکے گا، اس لیے اسپین کسی بھی جارحیت کی مخالفت پر قائم ہے۔