کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے واضح کیا ہے کہ کینیڈا ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی ممکنہ جنگ یا فوجی مداخلت میں حصہ نہیں لے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈا کا موقف شفاف اور مستقل ہے اور وہ کسی بھی براہِ راست فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہوگا۔تاہم، وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا ایسے اقدامات کی حمایت کرے گا جو ایرانی جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی برآمد کو روکنے میں مددگار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی سیون ممالک مشترکہ طور پر ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے موقف اپنائیں گے۔سیاسی تجزیہ کے مطابق، ایران پر ممکنہ کارروائی کی حمایت کرنے والے ممالک میں برطانیہ، اسرائیل اور کچھ خلیجی ممالک شامل ہیں، جبکہ کینیڈا، جرمنی، فرانس اور روس ایسے ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے کسی بھی براہِ راست فوجی عمل میں حصہ لینے سے گریز کرنے کا اعلان کیا ہے۔