ایران امریکا جنگ ہماری جنگ نہیں، برطانیہ کو اس میں گھسیٹنے نہیں دینگے: وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر

ایران امریکا جنگ ہماری جنگ نہیں، برطانیہ کو اس میں گھسیٹنے نہیں دینگے: وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ میں شامل نہیں ہوگا اور اس تنازع میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 لندن میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ جنگ برطانیہ کی نہیں ہے اور اس سے ہمارے ملک کا کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے اثرات عالمی سطح پر تو ہوں گے لیکن برطانیہ کو محفوظ رکھنے کے لیے کسی بھی طرح کی فوجی مداخلت نہیں کی جائے گی تاکہ آنے والی نسلیں ایک محفوظ ملک میں رہ سکیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیرِ اعظم نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر برطانیہ کی فارن سیکریٹری ییٹی کوپر سیاسی اور سفارتی اقدامات کریں گے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

اس کے علاوہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیٹو اتحاد سے علیحدگی پر غور کرنے کے حوالے سے پوچھے جانے پر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ چاہے دباؤ کتنا ہی ہو، فیصلے ہمیشہ ملک کے مفاد میں ہوں گے۔یہ مؤقف ظاہر کرتا ہے کہ برطانیہ ایران کے معاملے میں محتاط رہتے ہوئے ڈپلومیسی پر زور دے رہا ہے اور کسی فوجی تصادم میں شامل ہونے سے گریز کرے گا۔