اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ ایران کے جنگ کے خاتمے کے لیے چین اہم سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سانچیز نے کہا کہ اسپین اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط اور متوازن بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک زرعی مصنوعات کی چینی منڈی تک رسائی بڑھانے اور دیگر شعبوں میں معاہدے کر رہے ہیں، اور چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا یورپ اور اسپین کے مفادات میں ہے۔ سانچیز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون اور عالمی نظم و ضبط کا احترام ضروری ہے، اور جو لوگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں، انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بنیادی طور پر اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔