افغان طالبان کے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں متعدد حملے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 67 کارندے ہلاک

افغان طالبان کے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں متعدد حملے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 67 کارندے ہلاک

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا ہے کہ افغان طالبان نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں متعدد حملے کیے، جن کا پاک فوج اور ایف سی کی جوابی کارروائی میں سخت جواب دیا گیا۔

بلوچستان میں صورتحال:
افغان طالبان نے قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مقامات پر زمینی حملے کیے اور 25 مقامات پر فائر ریڈ کی کارروائیاں کیں۔تمام حملے مؤثر طریقے سے پسپا کر دیے گئے۔
افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں صورتحال:
ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش ہوئی جبکہ 12 مقامات پر فائر ریڈ کی کارروائیاں ہوئیں، بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دی گئیں۔افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوئے۔فالو اپ آپریشنز تاحال جاری ہیں۔
فضائی کارروائیاں:
پاک افواج نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے خوگانی بیس تباہ کر دی۔آپریشن میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو ہر محاذ پر بلا اشتعال جارحیت کے بعد بھرپور پسپائی کا سامنا ہے۔
آپریشن غضب للحق:
آپریشن جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کی تفصیلی اپڈیٹ جلد جاری کی جائے گی۔