وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے درمیان ملاقات میں پاکستان کو متبادل تیل سپلائی روٹ کے طور پر یانبو بندرگاہ کے استعمال کی منظوری اور یقین دہانی کرائی گئی۔
ملاقات میں سعودی عرب نے پاکستان کی درخواست پر مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے خام تیل اٹھانے کے لیے ایک جہاز یانبو سے روانہ کیا جائے گا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ سعودی عرب کی اس معاونت سے بحیرہ احمر کے راستے تیل کی سپلائی میں پاکستان کی ترجیح یقینی ہوگی، اور حکومت عوام کے لیے توانائی کی سپلائی چین کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔سعودی سفیر نے بھی کہا کہ ہنگامی حالات میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا اور دونوں ممالک آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔