لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے ای چالان اور بھاری جرمانوں کے خلاف کیس میں درخواست گزار کو چالان کی کاپیاں پٹیشن کے ہمراہ لف کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے سماعت کی۔ درخواست گزار محمد دا ئود نے دلائل دئیے اور م ئوقف اپنایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، یکطرفہ بھاری جرمانے آئین کی خلاف ورزی اور شفاف ٹرائل سے متصادم ہے، بھاری جرمانوں سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،سائن بورڈ، لائن مارکنگ اور آگہی مہم کے بغیر جرمانے غیر قانونی اقدام ہے۔