پبلک سروس کمیشن ، امتحانی کاپیاں اور متعلقہ ریکارڈ سیل کر کے پیش کرنے کی ہدایت

 مزید دو امیدواروں کی کیس میں فریق بننے کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ،تحریری فیصلہ جاری 
کراچی (آئی  این پی )سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی)کے امتحانی نتائج کے خلاف دائر مختلف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے  درخواست گزاروں کی امتحانی کاپیاں اور متعلقہ ریکارڈ سیل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔کراچی میں ہونیوالی سماعت کا تحریری حکم نامہ  جاری کر دیا گیا  ۔عدالت عالیہ نے سیشن جج حیدرآباد کو حکم دیا ہے کہ وہ سندھ پبلک سروس کمیشن سے امیدواروں کے تحریری امتحانی پرچے حاصل کریں اور تمام ریکارڈ کو سیل کر کے آئندہ سماعت پر عدالتی نمائندے کے ذریعے پیش کریں