تھریشر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، باپ ،بیٹی جاں بحق

باپ بیٹی کے ہمراہ جوہر آباد کی جانب آ رہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا ، ڈرائیور گرفتار
خوشاب(خصوصی رپورٹ)سرگودھا روڈ پر کلمہ چوک کے قریب ویٹ تھریشر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا ،موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئے، کوٹ خدا بخش جھاوریاں کا رہائشی 63سالہ فضل الٰہی ولد کرم الٰہی اپنی23سالہ بیٹی صبا عمر کے ہمراہ جوہر آباد کی جانب آ رہا تھا کہ ان کا موٹر سائیکل ویٹ تھریشر کی زد میں آگیا ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو1122کے جوان موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے متوفی فضل الٰہی اور اسکی بیٹی صبا عمر کی لاشیں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیں، خوشاب پولیس نے حادثے کے مرتکب ویٹ تھریشر ڈرائیور محمد یوسف سکنہ شیخوپورہ کوموقع سے گرفتار کر لیا ، ملزم کیخلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔