قومی اتحاد، باہمی احترام اور سنجیدہ مکالمہ ناگزیر ہے، سیدال خان ناصر

 قیادت، ادارے ملکی معاشی استحکام  کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
     اسلام آباد (یواین پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد، باہمی احترام اور سنجیدہ مکالمہ ناگزیر ہے،سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے ملکی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن )پنجاب کے نائب صدر شیخ ارسلان حفیظ کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، سینیٹر ناصر بٹ، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید، مختلف ممالک کے سفرا اور ملک کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد، باہمی احترام اور سنجیدہ مکالمہ ناگزیر ہے