تعلیم یافتہ بیٹیاں کسی بھی قوم کی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہیں‘سیدال خان ناصر

ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور جہاں قلم اٹھایا، وہاں ترقی نے بھی اپنا راستہ بنایا
کراچی(آن لائن) جناح یونیورسٹی فار ویمن کے بزنس انکیوبیشن سینٹر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طالبات، اساتذہ اور مہمانانِ گرامی سے اہم خطاب کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کا بھرپور اور والہانہ استقبال کیا۔خطاب کرتے ہوئے سیدال خان ناصر نے کہا کہ تعلیم یافتہ بیٹیاں کسی بھی قوم کی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور جہاں عورت نے قلم اٹھایا، وہاں ترقی نے بھی اپنا راستہ بنایا۔ انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ ایک بیٹی کی تعلیم پوری نسل کو روشن کرتی ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے یونیورسٹی کے مؤثر تعلیمی نظام اور اس کے مثالی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ نہ صرف تعلیم دے رہی ہے بلکہ کردار سازی کے میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے بانی مولوی ریاض الدین احمد خان کی تعلیمی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ سینیٹ نے گزشتہ ایک سال کے دوران خواتین کی تعلیم اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے ہیں