لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کے 2 ملزموں کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے خلیل الرحمٰن قمر کے وکیل کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔ جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ، خلیل الرحمن قمر کے وکیل کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، وہ عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔