ڈی جی ایل ڈی اے کاگلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ فیشن ایونیو، سرسید روڈ، غالب روڈ،حالی روڈ، قصوری روڈ اور دیگر بلاکس میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ ڈی جی نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو کام کی سپیڈ بڑھانے کی ہدایت کی۔