ڈی جی ایل ڈی اے کا گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا،سی ون، ڈی ون اور ایل بلاک میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔طاہر فاروق کا کہنا تھا گلبرگ کے اہم کمرشل کوریڈورز کو بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جلد بہتر کیا جائے گا۔ ڈی جی نے سرسید روڈ، حالی روڈ اور محمود قصوری روڈ کا بھی دورہ کیا۔ چیف انجینئر اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔