فاروق گنج ڈسپوزل سٹیشن پررات کو ڈیوٹی پرفہدسے ڈاکو نقدی موبائل چھین کر فرار
5دیگرمقامات پر بھی ڈاکے ،دوشہریوں کی گاڑیاں اور تین کے موٹرسائیکل چوری
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں واسا ملازم سمیت شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فاروق گنج ڈسپوزل سٹیشن پر واسا ملازم فہدوزیر سے رات کو دوران ڈیوٹی ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔واسا ملازم نے بتایا دو ڈاکوئوں نے پستول تان کرقتل کی دھمکی دیکرواردات کی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایکسین نے اسکی رات کو ڈیوٹی لگائی تھی۔ سکیورٹی کے ناقص انتظامات پرواسا نے ملازمین اور املاک کو ڈاکووٓں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ فاروق گنج ڈسپوزل سٹیشن پر بھی کوئی گارڈ موجود نہیں ۔رائیونڈ میں مشفق سے 1لاکھ 30ہزار وموبائل ،مصطفی آباد میں راشد سے 1لاکھ 25وموبائل ،لاری اڈا میں فرحان سے1 لاکھ 25ہزار وموبائل ،مستی گیٹ میں سلیم سے 1لاکھ20 ہزارو موبائل ، کاہنہ میں اویس سے 1 لاکھ 20ہزار ، موبائل ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ستوکتلہ ،بادامی باغ سے گاڑیاں ،ریس کورس، ٹبی سٹی اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔