لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق اسلام پورہ میں جمشید سے1لاکھ 40ہزار روپے اور موب آل فون, ٹاون شپ میں فرقان سے 1لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون,اچھرہ میں زوہیب سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون,ہنجروال میں قاسم سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,غالب مارکیٹ میں ریحان سے1 لاکھ روپے موب آل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ہربنس پورہ اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ بادامی باغ سبزہ زار اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔