بیوہ کو گھرمیں کرنٹ لگا کر مارڈالا

65سالہ بیوہ شکیلہ ہربنس پورہ کے گھر میں مقیم تھی ،لاش واش روم سے ملی ، پولیس کی تفتیش کا آغاز 
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں 65سالہ بیو ہ خاتون کو گھر میں کرنٹ لگا کر قتل کردیاگیا ۔ 65سالہ بیوہ شکیلہ فضیلت ڈیال ہآوٓس سٹاپ کے عقب میں تلس پورہ کے گھر میں کرایہ پر مقیم تھی ،گزشتہ رات نامعلوم شخص گھر داخل ہوا اور اسکے پیروں پر بجلی کی تاریں لپیٹ کر کرنٹ لگایا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی ،قاتل لاش کو واش روم میں چھوڑ کر گھر کو باہر سے لاک کرکے فرارہوگیا۔ پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔