گھر میں آتشزدگی ،4افرادجھلس گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ کے علاقے گھر میں آتشزدگی کے باعث 3بچوں سمیت 4افراد جھلس کر زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پا کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا بتایا گیا ہے کہ مصری شاہ چوک ناخدا نیلم سنیما کے قریب واقع گھر میں سلنڈر گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے پورشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پرریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر زخمیوں 7سالہ۔جویریا 6سالہ یسفاء￿ عمر 4سالہ اور 29سالہ ماہ، ثناء￿  کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے