شرقپور شریف (خصوصی رپورٹ) گیس لیکیج کے باعث کمرے میں دھماکہ، نوجوان سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ نواحی گا ئوں تریڈیوالی کے رہائشی ارشد کے گھر میں چولہے کے ساتھ لگا ہوا گیس کا پائپ اتر گیا اور گیس کمرے میں بھر گئی، خاتون نے ماچس جلائی تو دھماکہ ہو گیا جسکے نتیجے میں 42 سالہ سدرہ، 20 سالہ ارشد، سووارہ 17 سالہ اور زارا 9 سالہ جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔