نوشہرہ دھماکہ: نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہیں ملا

نوشہرہ دھماکہ: نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہیں ملا

دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور سے متعلق نادرا میں کوئی ریکارڈ نہیں ملا، اور تفتیشی ٹیم ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ تفتیش کا دائرہ افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 28 فروری کو نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت 8 نمازی شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس اس واقعے کی تفتیش میں مزید پہلوؤں پر غور کر رہی ہے تاکہ اس حملے کے پیچھے کے محرکات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔