سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹانے اور ٹیم سے باہر کرنے کی وجہ سامنے آگئی

سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹانے اور ٹیم سے باہر کرنے کی وجہ سامنے آگئی

بھارتی کرکٹ بورڈ  نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو خراب فارم اور حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کپتانی سے ہٹا کر اسکواڈ سے بھی باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اُس وقت کیا گیا جب ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے چند ماہ بعد ہی کارکردگی کے تسلسل اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر نظرثانی شروع کی۔بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق سلیکشن کمیٹی، بی سی سی آئی اور ٹیم مینجمنٹ نے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹیم کو آئندہ مرحلے میں ایک نئے کپتان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ اگرچہ سوریا کمار یادیو کی قیادت میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا، تاہم حالیہ فارم اور ٹیم کے طویل المدتی مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے قیادت میں تبدیلی ناگزیر سمجھی گئی۔رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم اب نئے کپتان کے انتخاب کے لیے مشاورت کر رہی ہے، اور یہ فیصلہ آئندہ دوروں سے قبل متوقع ہے۔

 بھارت کو جلد آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز اور اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔دوسری جانب نوجوان کھلاڑی ویبھاو سوریاونشی کو شاندار آئی پی ایل کارکردگی کے بعد قومی ٹیم میں شامل کیے جانے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ فیصلہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ایک بڑے تبدیلی کے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، جس میں بورڈ مستقبل کے ورلڈ ایونٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیادت اور نئے کمبی نیشن پر کام کر رہا ہے۔