دہشتگرد بدامنی پھیلانے کی مکروہ کوشش کررہے ہیں :ایاز صادق

قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا  ہے  دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے بدامنی پھیلانے کی مکروہ کوشش کر رہے ہیں۔جاری ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کو ملک کی ترقی اور امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے