ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیلئے ٹیکنیکل سکلز ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع

1600 ٹرانس جینڈرز کو  پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ پروگرام کے تحت مختلف فنون سکھائے جائیں گے
کمیونٹی کو ٹریننگ ہی نہیں بلکہ معاشرے میں باوقار مقام دینے کی جدوجہد کررہے ہیں:مریم نوازشریف 
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا معاشرے کے ضعیف اور نظر انداز طبقے کا احساس، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے لئے باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹرانس جینڈرزکمیونٹی کے لئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کر دیا گیا جس سے ٹرانس جینڈرزبھیک نہیں،باعزت روزگارکمائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت ٹیکنیکل سکلز ٹریننگ پروگرام سے 1600 ٹرانس جینڈرز کو پہلے مرحلے میں خصوصی طورپر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈپروگرام کے تحت مختلف فنون سکھائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف  نے کہا ہے ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ ہی نہیں بلکہ معاشرے میں باوقار مقام دینے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ انقلابی ووکیشنل ٹریننگ پروگرام سے ٹرانس جینڈر کی زندگیاں بدلیں گی ۔