پنجاب کو جنگلات ، جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے: وزیراعلی

 لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  جنگلی حیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کو جنگلات ، جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی وائلڈ لائف فورس بنائی اور خواتین کو اس فورس کا حصہ بنایا گیا۔ وائلڈ لائف فورس سے جنگلی حیات کے تحفظ میں بڑی مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے جامع اقدامات ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے۔