قلات: سڑک کنارے دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

 ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،زخمی قریبی ہسپتال منتقل ،علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی 
قلات (آئی این پی)بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام  نے کہا کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔