قلات(مانیٹرنگ ڈیسک) سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد میں عبداللہ، گل بانو بنت خیر محمد، بی بی حسینہ اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ زخمیوں میں علی جان، محمد حیات، میر گل ، عزت خان ، محمد اسلم شامل ہیں۔