لکی مروت:سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 9 افراد زخمی

ناورخیل موڑ کے قریب دہشت گردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا:پولیس ‘علاقے میں سخت سکیورٹی
لکی مروت (آئی این پی) لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے  لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشت گردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا۔پولیس  کے مطابق  زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں