کوٹا(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست راجستھان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک آوارہ سانڈ سڑک کے کنارے کھڑے شخص پر اچانک حملہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔راجستھان کے شہر کوٹا میں سڑک کنارے ایک تین افراد کھڑے باتیں کر رہے تھے، کہ پیچھے سے ایک ا?وارہ سانڈ دھیرے دھیرے چلتا ا?یا، بہ ظاہر بیل کے تیور نارمل لگ رہے تھے لیکن بہت قریب ا? کر اچانک اس کے تیور بدل گئے اور اس نے جنگلے کے سہارے کھڑے شخص پر پیچھے سے حملہ کر دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانڈ نے سر نیچے کر کے گھمایا اور ا?دمی کو اٹھا کر پلٹنی دے کر گرا دیا، زمین پر گرتے ہی سانڈ کا سینگ ا?دمی کے بنیان میں ایک لمحے کے لیے پھنسا لیکن پھر اس نے سینگ چھڑایا اور بھاگ گیا، کیوں کہ دیگر دو افراد فوراً اپنے ساتھی کو بچانے کے لیے سڑک پر ا? گئے تھے