فرنچ اوپن: شکست کے بعد سبالینکا کے ریٹائرمنٹ کے اشارے، ٹینس دنیا میں ہلچل

فرنچ اوپن: شکست کے بعد سبالینکا کے ریٹائرمنٹ کے اشارے، ٹینس دنیا میں ہلچل

فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ، روس کی ڈیانا شنائیڈر نے عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ کا آغاز سبالینکا کے حق میں رہا جنہوں نے پہلا سیٹ جیت کر برتری حاصل کی، تاہم اس کے بعد شنائیڈر نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹس اپنے نام کر کے میچ کا رخ بدل دیا۔ فیصلہ کن مراحل میں روسی کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عالمی نمبر ون کو مکمل طور پر دباؤ میں ڈال دیا۔یہ فتح ڈیانا شنائیڈر کے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ وہ اس سے قبل کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل تک بھی نہیں پہنچی تھیں، لیکن اس بار انہوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔میچ کے بعد شکست کھانے والی آرینا سبالینکا جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے مایوسی کے عالم میں ٹینس سے عارضی طور پر کنارہ کشی جیسے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

 ان کے مطابق وہ اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔اسی روز کھیلے گئے ایک اور خواتین کے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی ماجا چوالنسکا نے اینا کیلنسکایا کو اپ سیٹ شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔مینز سنگلز میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برازیل کے جواؤ فونسیکا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔