700 بوری سیمنٹ میں مبینہ خیانت پر مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ) 700 بوری سیمنٹ میں مبینہ خیانت کرنیوالے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ شیر پور کے رہائشی محمد اعظم نے درخواست دی کہ ملزم علی رضانے اس سے 700 بوریاں سیمنٹ امانتاً حاصل کیں، تاہم بعد ازاں انہیں واپس کرنے کے بجائے مبینہ طور پر خورد برد کر لی۔ملزم نے امانت واپس نہیں کی۔ پولیس نے درخواست کی روشنی میں علی رضا کے خلاف امانت میں خیانت کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔