واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ریاست مشی گن میں ایک جوڑے کے لئے اپنی ہی دکان سے خریدا گیا لاٹری ٹکٹ غیرمعمولی خوش قسمتی کا باعث بن گیا۔لا ٹری بیچنے والے اس جوڑے نے ایک لاکھ ڈالر(تقریبا 2 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔عالمی میڈیارپورٹ کے مطابق 77 سالہ پیٹریشیا لینج اور ان کے شوہر پیٹ اینڈ گیریز پارٹی اسٹور کے مالک ہیں۔ جوڑے کے مطابق ان کا روزانہ کا یہ معمول تھا کہ وہ اپنی دکان سے کلب کینو کا ایک لاٹری ٹکٹ ضرور خریدتے ہیں۔پیٹریشیا نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ ان کے شوہر نے 25 مئی کی قرعہ اندازی کے لیے ٹکٹ خریدا تھا۔ جب نتائج سامنے آئے تو معلوم ہوا کہ ٹکٹ پر درج ان کے 9 نمبر درست نکل آئے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ ایک لاکھ ڈالر کے انعام کے حقدار بن گئے۔