لاہور،پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں تاوان کیلئے نوجوان کا اغوا ،مقدمہ درج

 کانسٹیبل عقیل ، غفار اورسابق اہلکار رفاقت نے خود کوسی سی ڈی ماڈل ٹائون کا اہلکارظاہرکیا
تاوان کی عدم ادائیگی پرجعلی مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں ، اہلخانہ نے رہائی کیلئے ڈھائی لاکھ ادا کئے
لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور کے علاقے ٹائون  شپ میں پولیس اہلکاروں نے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرلیا۔ٹائو ن شپ پولیس نے انکوائری میں گناہگارثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے، بھتہ خوری اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کی دفعات شامل کی گئیں ۔ ایف آئی آر متن کے مطابق ملزموں میں دو حاضر سروس اور ایک سابق پولیس اہلکار شامل ہے۔وردی پہنے تین ملزمان نے خودکوسی سی ڈی ماڈل ٹائون کا اہلکارظاہرکیا،تاوان کی عدم ادائیگی پرجعلی مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے،متاثرہ شہری کے اہلخانہ نے رہائی کیلئے ڈھائی لاکھ روپے ادا کئے، ملزمان میں کانسٹیبل عقیل ،کانسٹیبل غفار اورسابق اہلکار رفاقت شامل ہیں،تینوں ملزمان کو حراست میں لے کرحوالات میں بند کردیا گیا ہے۔