میڈیکل سٹوڈنٹ جبران کوقصورسے اغواء کیاگیاتھا،اغواء کار کے پی منتقل کرنے کامنصوبہ بنارہے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی نے پانچ کروڑ روپے تاوان کے لیے قصور سے اغواء ہونے والا لاہور کا نوجوان بازیاب کروا لیا ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے میڈیکل سٹوڈنٹ جبران طور کو سی سی ڈی قصور کی ٹیم نے بازیاب کروایا،مغوی قصور میں اپنی زمین کا جائزہ لینے گیا تھا جہاں سے اسے اغوا کیا گیا اور اس کے اہل خانہ سے پانچ کروڑ روپے تاوان مانگاملزمان نے مغوی طالب علم جو خیبرپختونخوا منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر نوجوان کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا اورمغوی نوجوان کو جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے بازیاب کرالیاگیااغواء میں ملوث گینگ پیشہ ور عادی مجرم تھے، مرکزی ملزم کا خاندان ستر سال سے سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔