سٹریٹ گینگز کا گھیرا تنگ

چوری شدہ 8 موبائل فون،2 لیپ ٹاپ، نقدی،2عدد پستول اور درجنوں گولیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر سٹریٹ گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے ایس ایچ او گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے شاپ رابر اورڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے چوری شدہ 8 موبائل فون،2 لیپ ٹاپ، نقدی،2عدد پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کر لی گئی پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی راہزنی ، رابری سمیت سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان کا صدر ڈویڑن، ماڈل ٹاؤن اورکینٹ ڈویڑن میں ہونیوالی متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے ملزمان میں وارث عرفان حنیف اور محمد جمیل شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او گرین ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور خاں کے مطابق 
سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے